فرانس:ہائی اسکول میں فائرنگ کا واقعہ، پرنسپل سمیت 8 افراد زخمی

جنوبی فرانس کے گراسے نامی چھوٹے سے شہر ميں  واقع ايک ہائی اسکول ميں فائرنگ کے واقعے ميں کم از کم آٹھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہيں

693263
فرانس:ہائی اسکول  میں فائرنگ کا واقعہ، پرنسپل سمیت 8 افراد زخمی

جنوبی فرانس کے گراسے نامی چھوٹے سے شہر ميں  واقع ايک ہائی اسکول ميں فائرنگ کے واقعے ميں کم از کم آٹھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہيں۔

 اس خبر کی تصديق فرانسيسی وزارت داخلہ نے کر دی ہے۔

 حکام نے ايک سترہ سالہ طالب علم کو پستولوں، دستی بموں اور رائفلز کے ساتھ حراست ميں لے ليا ہے جبکہ دوسرا طالب علم تاحال فرار ہے اور ابھی تک يہ بھی واضح نہيں کہ آيا اس نے فائرنگ  میں ملوث ہے یا نہیں۔

فرانسيسی پوليس کے ايک ذرائع نے بتايا کہ ابتدائی تفتيش کے مطابق ايسا معلوم ہوتا ہے کہ دو طلباء نے اسکول کے پرنسپل پر فائرنگ شروع کی جس ميں وہ زخمی بھی ہو گئے۔

مقامی حکام نے علاقے کے لوگوں سے اپيل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں ميں رہيں۔

 



متعللقہ خبریں