ہالینڈ میں آج انتخابات ہو رہے ہیں

انتخابات کے نتائج  یورپی یونین میں ملک کے مستقبل کا اور نسلیت پرستی کے تقویت پکڑنے یا نہ پکڑنے کا تعین کریں گے

691894
ہالینڈ میں آج انتخابات ہو رہے ہیں

ہالینڈ میں آج انتخابات ہو رہے ہیں۔

یہ انتخابات حالیہ دنوں میں درپیش بحران کی اہم وجوہات میں سے ایک  ہیں اور ترک وزراء کے خلاف اختیار کردہ نسلیت پرستانہ روّیے کے سائے میں منعقد ہو رہے ہیں۔

ووٹوں کی  صورتحال کا تعین دو اہم عناصر  یعنی اقتصادیات ا ور مہاجرین کا مسئلہ کریں گے ۔

حالیہ سروے رپورٹوں کے مطابق مارک رُٹ کی زیر قیادت 'آزادی اور جمہوریت کے لئے پیپلز پارٹی ' معمولی فرق کے ساتھ سرفہرست دکھائی دے رہی ہے۔

رُٹ کی قریبی  حریف ایک پوائنٹ کے فرق کے ساتھ گیرٹ وِلڈرز کی انتہائی دائیں بازو کی آزادی پارٹی ہے جو  اسلام اور ترکی مخالفت کی وجہ سے پہچانی جاتی ہے۔

انتخابات کے نتائج  یورپی یونین میں ملک کے مستقبل کا اور نسلیت پرستی کے تقویت پکڑنے یا نہ پکڑنے کا تعین کریں گے۔

کیونکہ وِلڈرز نے اپنے سیاسی کیرئیر کی بنیاد نسلیت پرستی اور مسلمان مخالفت پر استوار کی ہے  اور وہ یورپی یونین سے نکلنے کے  بھی خواہش مند ہیں۔



متعللقہ خبریں