یورپی ملکوں اور ترکی کے درمیان کشیدگی کوختم کیا جائے، یاک لینڈ

اندرون و بیرون ِ ملک    تمام تر ترک شہریوں کو آئینی  ترمیم کے  حوالے سے آگاہی   کرائے جانے کا موقع دیا جانا چاہیے

690233
یورپی ملکوں اور ترکی کے درمیان کشیدگی کوختم کیا جائے،  یاک لینڈ

یورپی کونسل  کے سیکرٹری  جنرل  تھورب جورن یاک لینڈ  نے یورپی یونین کے بعض ملکوں اور ترکی کے درمیان  حالیہ ایام  میں  رونما ہو نے والی کشیدگی کے حوالے سے ڈائیلاگ  قائم کرنے کی اپیل کی ہے۔

یاک لینڈ نے  اپنے تحریری اعلان میں  کہا ہے کہ "یہ صورتحال  ڈیموکریسی اور ڈپلومیسی  کو نقصان  پہنچا رہی ہے، ہم اس  کشیدگی  کے مزید     طول پکڑنے کی اجازت نہیں دیں  گے۔ اندرون و بیرون ِ ملک    تمام تر ترک شہریوں کو آئینی  ترمیم کے  حوالے سے آگاہی   کرائے جانے کا موقع دیا جانا چاہیے، ریفرنڈ،   کی مہم   منصفانہ اور  وسیع  پیمانے کی ہونی چاہیے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ طرفین کو   اس مہم کے دوران  پائدار  ڈائیلاگ     قائم کرنے  پر  اتفاق  رائے  قائم کرنا چاہیے۔ یورپی کونسل  کے رکن ملکوں میں اس حوالے سے جلسوں  کو یورپی حقوق انسانی کے معاہدے کے دائرہ کار میں  سرانجام دیے جانے کی ضروت ہے۔

ادھر فرانسیسی وزیر خارجہ نے بھی اپنے ایک اعلان میں کہا ہے کہ ترکی اور یورپی یونین کے بعض ارکان کے درمیان پیدا   ہونےو الے تناؤ کو ختم  کیے جانے کی اپیل کی ہے۔

 



متعللقہ خبریں