اسکارف کی وجہ سے مجھے ہیتھرو ائیر پورٹ پر امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا گیا: لنڈسی لوہان

میں اسلام کے ساتھ دلچسپی لے رہی ہوں اور قرآن کریم پر غور کر رہی ہوں، صرف قرآن ہی نہیں دیگر دینی متن پڑھ کر بھی مجھے سکون ملتا ہے: لنڈسی لوہان

677659
اسکارف کی وجہ سے مجھے ہیتھرو ائیر پورٹ پر امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا گیا: لنڈسی لوہان

امریکہ کی معروف اداکارہ لنڈسی  لوہان نے کہا ہے کہ اسکارف کی وجہ سے انہیں لندن کے ہیتھرو ائیر پورٹ پر امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

ITV پر صبح کے وقت نشر ہونے والے  ایک پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے لوہان نے کہا کہ نیویارک  کے طیارے پر سوار ہوتے ہوئے ایک اہلکار نے ان سے اسکارف اتارنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے زندگی میں پہلی دفعہ اس امتیازی سلوک کا سامنا کیا۔ خاتون اہلکار نے مجھ سے اسکارف اتارنے کا مطالبہ کیا۔ میں نے اتار دیا ۔ میرے لئے کوئی مسئلہ نہیں تھا لیکن جس سوچ نے مجھے خوفزدہ کیا وہ یہ تھی کہ کوئی اور عورت جو اسکارف  نہ اتارنا چاہتی ہو وہ اس صورتحال میں کیا محسوس کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے روکنے والی اہلکار نے   جب میرے پاسپورٹ پر لنڈسی لوہان لکھا دیکھا تو اس نے مجھے سے معذرت طلب کی۔

مسلمان ہونے یا ہونے کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے لوہان نے کہا کہ میں ایک ایسے موضوع کے بارے میں تاحال کوئی بات نہیں کرنا چاہتی کہ جسے ابھی میں نے مکمل نہیں کیا۔ ایسا کرنا درست نہیں ہو گا لیکن میں یہ ضرور کہوں گی میں اس موضوع پر غور کر رہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں اسلام کے ساتھ دلچسپی لے رہی ہوں اور قرآن کریم پر غور کر رہی ہوں۔

لنڈسی لوہان نے کہا کہ "صرف قرآن ہی نہیں دیگر دینی متن پڑھ کر بھی مجھے سکون ملتا ہے"۔

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں صدر رجب طیب ایردوان نے لوہان کے ساتھ ملاقات کی تھی۔

ملاقات میں صدر رجب طیب ایردوان اور ان کی اہلیہ نے  لوہان کو "دنیا 5 سے بڑی ہے" کا بیج پیش کیا تھا۔



متعللقہ خبریں