اوزدیمر صبانجی کی قاتل فخریہ ایردال کو 15 سال کی سزائے قید

سن 1996 میں مشہور کاروباری شخصیت اوزدیمر صبانجی کے قتل کی واردات میں ملوث ہونے کے بعد بیرون ملک فرار ہونےو الی فخریہ ایردال جعلی پاسپورٹ کے ساتھ بیلجیم جانے پر پکڑی گئی تھی

676102
اوزدیمر صبانجی کی قاتل فخریہ ایردال کو 15 سال کی سزائے قید

بیلجیم کے ہائی کریمنل  کورٹ  نے غیر حاضری میں  عدالتی  کاروائی   کردہ  دہشت گرد تنظیم  ڈی ایح کے پی۔سی کی رکن فخریہ ایردال  کو   ترکی میں سر زد کردہ  جرائم کی پاداش میں 15 سال   کی قید اور  دس برسوں  تک سول و سیاسی  حقوق سے محروم  رکھے    جانے کی سزا صادر کی ہے۔

واضح رہے کہ سن 1996 میں  مشہور کاروباری شخصیت اوزدیمر صبانجی   کے قتل  کی واردات میں ملوث ہونے کے بعد بیرون ملک فرار ہونےو الی فخریہ ایردال   جعلی پاسپورٹ   کے ساتھ بیلجیم  جانے پر   پکڑی گئی تھی  جبکہ بعد میں  گھر میں نظر بند ہونے کےوقت  دوبارہ  فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی تھی۔

عدم موجودگی میں  ہونے والی    عدالتی کاروائی  کے باوجود  مجرمہ کے  کہاں  پر ہونے کا کسی  کو علم  نہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں