ہم اسرائیل اور فلسطین کے درمیان مسائل کے حل کے لئے ایک خصوصی سفیر متعین کریں گے۔ مارگوٹ والسٹروم

پوری دنیا میں قیام امن کے لئے سویڈش حکومت جو غیر معمولی کوششیں کر رہی ہے ہم انہیں سراہتے ہیں۔ ایمانوئل ناہشون

673434
ہم اسرائیل اور فلسطین کے درمیان مسائل کے حل کے لئے ایک خصوصی سفیر متعین کریں گے۔ مارگوٹ والسٹروم

سویڈن ،مسئلہ فلسطین ۔اسرائیل  کے حل کے لئے اہم قدم اٹھا رہا ہے۔

سویڈن کی وزیر خارجہ مارگوٹ والسٹروم نے کہا ہے کہ ہم اسرائیل اور فلسطین کے درمیان مسائل کے حل کے لئے ایک خصوصی سفیر متعین کریں گے۔

والسٹروم نے یہ بیان حکومت کی رواں سال کی پالیسی کے لئے طے کردہ روڈ میپ کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کے دوران دیا۔

والسٹروم نے کہا کہ ہم فریقین کے درمیان امن مرحلے کے لئے سفیر متعین کریں گے یہ سفیر پورے اختیارات کے ساتھ کام کرے گا  اوربین الاقوامی اجلاس میں شرکت کرے گا۔

سویڈن کے اس اقدام پر اسرائیل کی طرف سے بھی مثبت ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

اسرائیل کی وزارت خارجہ کے ترجمان ایمانوئل ناہشون نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں قیام امن کے لئے سویڈش حکومت جو غیر معمولی کوششیں کر رہی ہے ہم انہیں سراہتے ہیں۔



متعللقہ خبریں