ٹرمپ انتظامیہ یورپی یونین کو مشکلات میں ڈال رہی ہے: ڈونلڈ ٹسک

ویزے کی پابندی غلطی پر مبنی ہے اور داعش  کے لئے  پروپیگنڈہ  کا وسیلہ بن سکتی ہے: ایمبر رُڈ

662917
ٹرمپ انتظامیہ یورپی یونین کو مشکلات میں ڈال رہی ہے: ڈونلڈ ٹسک

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مسلمان اکثریتی آبادی والے 7 ممالک پر ویزے کی پابندی پر یورپی یونین کی طرف سے بھی ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

یورپی یونین کونسل کے سربراہ ڈونلڈ ٹسک  نے یونین کے رکن 27 ممالک  کے رہنماوں کو مراسلے روانہ کئے ہیں جن میں انہوں نے نئی امریکی انتظامیہ کو یورپی یونین کے لئے خارجہ خطرات میں شمار کیا ہے۔

ٹسک نے کہا کہ نئی انتظامیہ کے، حالیہ 70 سالہ امریکی خارجہ پالیسی  میں رد و بدل کرنے سے یہ تبدیلی یورپی یونین کو مشکلات میں ڈال رہی ہے۔

ٹرمپ کی طرف سے ویزے کی پابندی کے فیصلے پر برطانیہ نے بھی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

وزیر داخلہ ایمبر رُڈ نے کہا ہے کہ یہ پابندی غلطی پر مبنی ہے۔

رُڈ نے کہا کہ ویزے کی پابندی داعش  کے لئے  پروپیگنڈہ  کا وسیلہ بن سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ یہ پابندی مسلمانوں کے خلاف نہیں ہے لیکن پھر بھی ایسا سمجھا جا سکتا ہے۔  



متعللقہ خبریں