کینیڈا کے شہری مہاجرین کا خیر مقدم کریں گے

ظلم، جنگ اور دہشتگردی سے بچ کر نکلنے والوں کے عقائد خواہ کچھ بھی ہوں کینیڈا کے شہری انہیں خوش آمدید کہیں گے۔ وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو

661202
کینیڈا کے شہری مہاجرین کا خیر مقدم کریں گے

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ کینیڈا کے شہری جنگ سے بچ کر نکلنے والے مہاجرین کا خیر مقدم کریں گے۔

کینیڈا کے وزارت اعظمیٰ دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دوہری شہریت کے دائرہ کار میں  جن افراد کے پاس کینیڈا کی شہریت موجود ہے وہ امریکہ میں مہاجروں سے متعلق نئے اطلاق سے متاثر نہیں ہوں گے۔

وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی اپنے ٹویٹر پیج سے "کینیڈا میں خوش آمدید" کے ٹیگ کے ساتھ شئیر کردہ پیغام میں کہا ہے کہ "ظلم، جنگ اور دہشتگردی سے بچ کر نکلنے والوں کے عقائد خواہ کچھ بھی ہوں کینیڈا کے شہری انہیں خوش آمدید کہیں گے۔ فرق اور رنگا رنگی  ہماری طاقت ہے"۔



متعللقہ خبریں