مسئلہ قبرص پر مذاکرات کا سلسلہ آج سے دوبارہ شروع
قبرص مذاکرات اقتصادی، یورپی یونین، ملکیت، انتظامیہ ۔ طاقت کی تقسیم ، ملکی سلامتی و ضمانت سمیت 6 بنیادی عنوانات کے زیر تحت منعقد ہو رہے ہیں
مسئلہ قبرص کے حوالے سے "سیکورٹی و ضمانتیں" معاملے پر غور کی جانے پنج رکنی کانفرس آج سوئس شہر مونٹ پیلیرن میں جاری رہے گی۔
اسی ملک کے شہر جنیوا میں 9 تا 12 جنوری کو منعقد ہونے قبرص مذاکرات میں طے پانے والے معاملات کی رو سے اب مسئلے پر بات چیت کا عمل قبرصی طرفین اور ضامن ممالک ترکی، یونان اور برطانیہ کی شراکت سے فنی وفود کی سطح پر سر انجام پارہا ہے۔
اس کانفرس میں شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی جانب سے مذاکرات کار اوز دِل نامی کی زیر قیادت کا ایک وفد نمائندگی کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ جزیرے کے بارے میں مذاکرات کا سلسلہ ، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر آکنجی کے بر سر ِ اقتدار آنے کے بعد اقوام متحدہ کی مشیر ِ خاص برائے قبرص ایسپن بارتھ ایدے کی ثالثی میں 15 مئی سن 2015 کو بحال ہوا تھا۔
واضح رہے کہ قبرص مذاکرات اقتصادی، یورپی یونین، ملکیت، انتظامیہ ۔ طاقت کی تقسیم ، ملکی سلامتی و ضمانت سمیت 6 بنیادی عنوانات کے زیر تحت منعقد ہو رہے ہیں۔