آسٹریا میں حجاب پر پابندی کی تجویز احتجاج کا باعث بن گئی

آسٹریا  کی مسلم انجمن کی ترجمان جانان یاشار   نے  اس موقع پر مجمع سے خطاب میں کہا کہ خواتین کے  طرز لباس   کو سیاسی رنگ دینا اُن کے وقار کو مجروح کر رہا ہے جس  کے خلاف احتجاج کرنا ضروری ہے

653233
آسٹریا میں حجاب پر پابندی کی تجویز احتجاج کا باعث بن گئی

آسٹریا  میں اساتذہ  سمیت دیگر سرکاری ملازمین    کے حجاب پہننے پر پابندی کے قانون کی مخالفت میں  احتجاج کیا گیا ۔

  یہ احتجاج ویانا میں کیا گیا   جہاں  بعض تحریک پسندوں  نے  وزیر خارجہ سیبیستیان کرز کی طرف سے  حجاب  کے خلاف پیش کردہ    تجویز   کے خلاف مظاہرہ کیا  ۔

 مظاہرین نے  دینی آزادی سب کےلیے   اور مساوات  کی عبارتوں  کے حامل پین کارڈز اٹھاتے ہوئے اس تجویز   کے خلاف نعرے لگائے۔

 آسٹریا  کی مسلم انجمن کی ترجمان جانان یاشار   نے  اس موقع پر مجمع سے خطاب میں کہا کہ خواتین کے  طرز لباس   کو سیاسی رنگ دینا اُن کے وقار کو مجروح کر رہا ہے جس  کے خلاف احتجاج کرنا ضروری ہے ۔

 یاشار نے کہا کہ  سرکاری  اداروں میں با حجاب خواتین  کے خلاف  اقدام معاشرے میں منفی رحجانات کو فروغ دے گا جو کہ ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو غصب کرنے کا بھی  سبب بنے گا ۔

 اس موقع پر  آسٹریا  کی سوشلسٹ یوتھ ونگ  کی رکن فیونا ہرزوگ  نے بھی  کہا کہ  ہمارا ملک  جمہوری ہے جہاں  ہر کسی کو آزادی کا مکمل حق  ہونا چاہیئے۔

 واضح رہے کہ  اس تجویز پر   ملک میں بسا مسلم طبقہ ہی نہیں بلکہ  سوشلسٹ اور لبرل سماجی تنظیمیں بھی آواز اٹھا رہی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں