بیلجئیم : گھروں پر چھاپے

مولن بیک میں بعض گلیوں کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے

651675
بیلجئیم : گھروں پر چھاپے

بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز میں دہشتگردی کے خلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مولن بیک میں بعض گلیوں کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

اسپیشل  یونٹوں اور ہیلی کاپٹروں کے تعاون سے جاری اس آپریشن میں بعض گھروں کی تلاشی لی جا رہی ہے۔

اطلاع کے مطابق آپریشن میں فوجی بھی حصہ لے رہے ہیں۔

بیلجئیم کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل کے مطابق آپریشن کا فیصلہ برسلز  کے علاقائی اٹارنی دفتر کی طرف سے کیا گیا ہے تاہم اگلے مرحلوں میں  وفاقی اٹارنی دفتر بھی فعال ہو سکتا ہے۔

برسلز میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں تین افراد کو حراست میں لیا گیا تھا تاہم  کوئی اسلحہ یا دھماکہ خیز مواد نہیں ملا تھا۔ ملزمین کے ناموں کو پوشیدہ رکھا گیا ہے اور انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ22 مارچ 2016 کو برسلز میں ائیر پورٹ اور میٹرو اسٹیشن  پر  حملوں کے بعد سے ملک میں دہشتگردی کے خلاف الارم کو دوسرے بلند ترین درجے پر رکھا  جا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں