سویٹزرلینڈ میں قبرص مذاکرات میں مثبت پیش رفت

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل گٹررز  نے  پریس کانفرس  میں بتایا ہے کہ   وہ حل کے لیے پر امید ہیں، سال 2017  جزیرے اور پوری دنیا کے لیے  ایک  امیدا افزا  برس ثابت ہو سکتا ہے،

650504
سویٹزرلینڈ میں قبرص مذاکرات میں مثبت پیش رفت

سویٹزلینڈ کے شہر جنیوا میں  مسئلہ قبرص کے  حوالے   سے  سلامتی  وضمانت کے معاملات پر   غور کی جانے  والی    پنج رکنی    کانفرس کے پہلے مرحلے کو مکمل کر لیا ہے۔

تین  روز تک جاری رہنے والے  مذاکرات  کے بعد  ضامن ممالک  ترکی، یونان اور برطانیہ   کی  بھی شراکت سے   پنج  رکنی  مذاکرات  کا   انعقاد  ہوا ہے۔

اقوام متحدہ کے  سیکرٹری جنرل انتونیو گٹررز    نے   جزیرے کے  سربراہان   سمیت  ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔

یورپی  یونین      مبصر کی حیثیت سے اس کانفرس میں  جگہ پا رہی ہے۔

18 جنوری  کو   جنیوا میں ہی  تیکنیکی سطح   پر مذاکرات  سر انجام پائیں  گے۔

اسی ثناء   شمالی قبرص کے ایوان صدر کے ترجمان بارش برجو کا کہنا ہے کہ قبرصی یونانی فریق کی جانب سے پیش کردہ میپ    ناقابل قبول ہے۔

دونوں فریقین    مصالحت قائم نہ ہو سکنے والے معاملات پر   مذاکراتی عمل کو جاری رکھیں  گے۔



متعللقہ خبریں