یورپ شدید  سردی کی لپیٹ میں

یوکرائن، ہینگری اور پولینڈ   سمیت کئی ایک ممالک میں  5 افراد سردی سے ٹھٹھر  کر  ہلاک ہوگئے ہیں۔ یوکرائن  میں    منفی  33 سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت گرچکا ہے۔

650094
یورپ شدید  سردی کی لپیٹ میں

یورپ اس وقت شدید  سردی کی لپیٹ میں آیا ہوا ہے۔

یوکرائن، ہینگری اور پولینڈ میں  گزشتہ  پانچ روز کے دوران  80  افراد سردی سے ٹھٹھر  کر  ہلاک ہوگئے ہیں۔

یوکرائن  میں    منفی  33 سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت گرچکا ہے۔ اور اب  تک 43 فراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ہلاک ہونے والے افراد میں سے زیادہ تر    افراد بے گھر تھے اور باہر گلی کوچوں میں زندگی بسر کررہے تھے۔

ملک میں  600 افراد  شدید سردی کی وجہ سے  عبوری  مدت کے لیے  مختلف مقامات پر منتقل کردیے گئے ہیں۔

بلغاریہ  گزشتہ ایک صد   ی کی شدید ترین سردی کی لیٹ میں ہے۔

ملک میں درجہ حرارت منفی  29 تک گرچکا ہے اورگزشتہ ہفتے سے اب تک  10 افراد

ہلاک ہوچکے ہیں۔

سلواکیہ میں  درجہ حرارت منفی   24  ت گرنے کی وجہ سے  دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

فرانس کا جنوبی علاقہ بھی اس وقت  شدید برفباری کی لپیٹ میں ہے  اور تیس ہزار افراد    بجلی سے محروم ہیں۔

جرمنی  میں  درجہ حرارت منفی دس سینٹی گریڈ تک گرچکا ہے  جبکہ ملک کے مشرقی علاقوں میں درجہ حرارت   منفی 17  سینٹی گریڈ تک گرچکا ہے  جبکہ برلن میں درجہ حرارت منفی 15 سینٹی گریڈ ہے۔

دریں اثنا    درجہ حرارت منفی  20 سینٹی گریڈ تک گرنے کی وجہ سے   قدرتی گیس  کے استعمال میں ہونے والے اضافے کی وجہ سے  دوسرے ممالک کو محدود پیمانے  پر قدرتی گیس کی فراہم جاری رکھے ہوئے ہے۔


ٹیگز: #یورپ

متعللقہ خبریں