بیلاروس نے 80 ممالک کےلیے ویزہ ختم کردیا

مشرقی یورپی ملک بیلا روس نے یورپی یونین ممالک  اور امریکہ سمیت 80 ممالک کےلیے  ویزے کی پابندی ختم  کر دی ہے

648004
بیلاروس نے 80 ممالک کےلیے ویزہ ختم کردیا

مشرقی یورپی ملک بیلا روس نے یورپی یونین ممالک  اور امریکہ سمیت 80 ممالک کےلیے  5 دن سےمختصر قیام کے ویزے کی پابندی ختم  کر دی ہے۔

 صدر الیکسینڈر لوکا شینکو   نے اس فیصلے پر دستخط کر دیے ہیں  جس پر ایک ماہ بعد عمل درآمد شروع  ہوگا۔

 بتایا گیا ہے کہ    اس  سہولت کا اطلاق بیلا روس میں فضائی راستے سے آمد پر ہوگا۔

ان ممالک میں  یورپی یونین،امریکہ، انڈونیشیا ،چین ،ویئت نام اور برازیل  سمیت  80 ممالک شامل ہیں۔

  واضح رہے کہ  بیلاروس  کی سیاحت کےلیے ترک شہریوں     پر ویزے کی پابندی نہیں ہے ۔

بیلا روس کافی  عرصے سے روس کی بالا دستی ختم کرنے کےلیے  یورپ سے قریبی تعلقات قائم کرنے کی جستجو میں مصروف ہے ۔

 



متعللقہ خبریں