فرانس :پناہ گزینوں کی مدد کرنے پر بیچارہ کسان پھنس گیا

فرانس  اور اٹلی  کی سرحد پر  ایک 37 سالہ کسان پر اس بات پر مقدمہ چالایا جا رہاہے کہ اس نے  فرانس میں داخلے کے لیے بعض پناہ گزینوں کی مدد کی تھی

645556
فرانس :پناہ گزینوں کی مدد کرنے پر بیچارہ کسان پھنس گیا

فرانس  اور اٹلی  کی سرحد پر  ایک کسان   پر   اس بات پر مقدمہ چالایا جا رہاہے کہ اس نے  فرانس میں داخلے کے لیے بعض پناہ گزینوں کی مدد کی تھی ۔

 مقدمے کی کاروائی  نیس شہر میں  ہو رہی ہے جس میں 37 سالہ  کسنا سیڈریک  ہیرو کے خلاف 8 ماہ قید کی سزا  کا مطا لبہ کیا گیا ہے۔

پیرو پر الزام ہے کہ اس نے  50 کے لگ بھگ پناہ گزینوں کو محکمہ ریلوے کی ایک  پرانی عمارت  میں  مقیم کروایا تھا  جن کی شکایت  بلدیہ ملازمین نے  اپنے افسران کو کر دی تھی ۔

 ہیرو  نے پناہ گزینوں کی  مدد کرنے کا اعتراف کیا اور انہیں اپنے گھر میں بھی جگہ دینے کا عدالت کے سامنے اقبال کیا ۔

اس مقدمے کا فیصلہ 10 فروری کو ہوگا۔



متعللقہ خبریں