روسی طیارہ پروں میں فنی خرابی کے باعث گرا
روسی انٹر فیکس خبر ایجنسی سے انٹرویو میں ایک متعلقہ افسر کا کہنا ہے کہ طیارے کے ونگز میں نصب فلیپس میں فنی خرابی پیدا ہونے کا تعین ہوا ہے
641056
بروز اتوار بحیرہ اسود میں گرنے والے اور 92 افراد کی ہلاکتوں کا موجب بننے والے روسی طیارے کے بلیک بکس میں محفوظ معلومات کے مطابق یہ حادثہ طیارے کے پروں میں کسی فنی خرابی کے باعث پیش آیا ہے۔
روسی انٹر فیکس خبر ایجنسی سے انٹرویو میں ایک متعلقہ افسر کا کہنا ہے کہ طیارے کے ونگز میں نصب فلیپس میں فنی خرابی پیدا ہونے کا تعین ہوا ہے۔
حکومت کے قریب ہونے والی خبروں کی ایک ویب سائٹ لائف نیوز نے انکشاف کیا ہے کہ جب طیارہ ایک ایک نازک زاویے پر حرکت کر رہا تھا تو اس وقت پائلٹ طیارے پر کنڑول نہ کر پائے۔