فرانس: مسجد پر حملہ

فرانس کے جنوبی قصبے  شیتو چیری میں واقع مسجد  پر حملے میں مسجد کو مادی نقصان پہنچا ہے

632779
فرانس: مسجد پر حملہ

فرانس کے جنوبی قصبے  شیتو چیری میں واقع مسجد  پر حملے میں مسجد کو مادی نقصان پہنچا ہے۔

حملہ ہفتے کے روز نامعلوم افراد کی طرف سے صبح سویرے کیا گیا۔

پیکارڈے کے علاقے میں مساجد یونین کی طرف سے جاری کردہ بیان میں حملے کی مذمت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ ایک ایسے وقت میں کہ جب ملک کو ہمیشہ سے زیادہ عقل سلیم اور باہمی اتحاد کی ضرورت ہے اس حملے نے ہمیں حیرت زدہ کر دیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم ،مسجد کے نمازیوں اور علاقے میں مقیم مسلمانوں کے ساتھ  ہیں۔

بیان میں حکومت سے بھی حملے کے ذمہ داروں کو عدالت کے کٹہرے میں لانے اور ضروری سزا دینے کا مطالبہ کیا  گیا ہے۔

واضح رہے کہ فرانس میں اسلام فوبیا کے خلاف جدوجہد کے مرکز کے مطابق ملک میں مقیم مسلمانوں کے خلاف حملوں میں حالیہ سالوں میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے۔



متعللقہ خبریں