سلامتی کونسل شام کا مسئلہ حل کرنےمیں ناکام رہی ہے: مرکل

جرمن چانسلر انگیلا مرکل    نے   کہا ہے کہ    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل شام کے معاملے میں ناکامی  کا شکار رہی ہے

631638
سلامتی کونسل شام کا مسئلہ حل کرنےمیں  ناکام  رہی ہے: مرکل

 جرمن چانسلر انگیلا مرکل    نے   کہا ہے کہ    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل شام کے معاملے میں ناکامی  کا شکار رہی ہے۔

 برسلز میں  جاری یورپی یونین کے سربراہی اجلاس  کے بعد مرکل نے ایک بیان  میں ترکی سے تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت   وہاں  30 لاکھ  مہاجرین کی دیکھ بھال کا فریضہ  ترکی پر  عائد  ہے  جسے وہ احسن طریقے سے پورا کر رہا ہے۔

 یورپی یونین میں ترکی  کے رکنی مذاکرات اور ایک نئے عنوان پر بحث کے بارے میں  مرکل نے کہا کہ  ترکی سے  مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

 مرکل نے کہا کہ  ترکی اس وقت دہشت گردی  کا شکار ہے  جو کہ بیک وقت داعش  ،پی کےکے اور شام کی صورت حال سے  متاثر ہے ، میں صدر ایردوان سے مسلسل رابطے میں ہوں  اور میرا ماننا ہے کہ  حلب سے  انخلا پر مجبور شہریوں کی مدد   کرنی چاہیئے،  شام میں   عوام پر حملوں کی ذمہ داری  شامی انتظامیہ، ایران اور روس  پر عائد ہوتی ہے   جن  کے مرتکب عناصر کو سزا   دیا ضروری ہے۔

 



متعللقہ خبریں