فرانس  میں  ہنگامی حالات کی مدت میں   پانچویں بارا ضافہ

قومی اسمبلی  نے  ملک میں  جاری  ہنگامی حالات   کو آئندہ سال   ہونے والے صدارتی    انتخابات  اور  عام انتخابات  تک  یعنی  15 جولائی 2017    بڑھانے کے بارے میں خاکہ بل کی منظوری دے دی ہے

630375
فرانس  میں  ہنگامی حالات کی مدت میں   پانچویں بارا ضافہ

فرانس  میں  ہنگامی حالات کی مدت میں   پانچویں بارا ضافہ کردیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی  نے  ملک میں  جاری  ہنگامی حالات   کو آئندہ سال   ہونے والے صدارتی    انتخابات  اور  عام انتخابات  تک  یعنی  15 جولائی 2017    بڑھانے کے بارے میں           خاکہ بل    کی منظوری دے دی ہے۔

 ہنگامی حالات میں اضافہ کرنے    کے بارے میں ہونے والی  رائے شماری  میں خاکہ بل کو 32 ووتوں کے مقابلے میں 288 ووٹوں سے منظور کرلیا  گیا جبکہ  5 ووٹ شمار نہیں کیے گئے۔

اس خاکہ  بل پر عمل درآمد کروانے کے لیے  سینٹ  سے منظوری حاصل  کرنے  کی ضرورت ہے۔   

اس طرح   13 نومبر 2015  کو پیرس میں داعش کے حملے  جس میں 130 افراد   ہلاک  ہوگئے  تھے  میں لگائے جانے والی ہنگامی حالات کی مدت میں پانچویں بار اضافہ کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں