دوسروں کے معاملات میں ٹانگ اڑانے کے بجائے صرف دہشت گردی کےخلاف لڑیں گے: ٹرمپ

امریکی نو منتخب  صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ  نئی انتظامیہ بیرونی ممالک کے داخلی مسائل میں  ٹانگ اڑانے کے بجائے صرف دہشت گردی کے خلاف  تعاون   کو ا پنائے گی

625160
دوسروں کے معاملات میں ٹانگ اڑانے کے بجائے صرف دہشت گردی کےخلاف لڑیں گے: ٹرمپ

امریکی نو منتخب  صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ  نئی انتظامیہ بیرونی ممالک کے داخلی مسائل میں  ٹانگ اڑانے کے بجائے صرف دہشت گردی کے خلاف  تعاون   کو ا پنائے گی ۔

 ٹرمپ   نے   اظہار تشکر کے طور پر امریکی ریاستوں کے  دورے جاری رکھے ہوئے ہیں  جس کے سلسلے میں  انہوں نے  شمالی کیرو لائنا کے دورے کے دوران کہا کہ وقت آگیا ہے کہ   امریکہ، بیرونی ممالک کے داخلی معاملات میں مداخلت کے بجائے  صرف انسداد دہشت گردی  پر توجہ دے ۔

 نو منتخب  صدر نے کہا کہ  داعش کا خاتمہ  ہمارا مقصد ہے جس کی  مخلصانہ تائید   کرنے والے ممالک ہمارے اتحادی ہونگے۔ امریکہ اپنے پرانے دوستوں کے ساتھ تعلقات مزید  بہتر بناتےہوئے نئے دوست  بنانے کا متمنی ہے   جبکہ ہمیں  ماضی سے سبق حاصل کرتے ہوئے ملکی مستقبل کو تابناک بنانا ہے ۔



متعللقہ خبریں