برطانیہ:سپریم کورٹ میں بریگزٹ مقدمے کی سماعت کا آغاز

برطانوی سپریم کورٹ میں یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی یعنی بریگزٹ کے حوالے سے جاری مذاکرات کی قانونی حیثیت کے تعین کی سماعت ہوئی

624389
برطانیہ:سپریم کورٹ میں بریگزٹ مقدمے کی سماعت کا آغاز

برطانوی سپریم کورٹ میں یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی یعنی بریگزٹ کے حوالے سے جاری مذاکرات کی قانونی حیثیت کے تعین کی سماعت ہوئی۔

اس مقدمے کی اہمیت کے پیش نظر پہلی مرتبہ سپریم کورٹ کے تمام 11 جج حکومتی اپیل کی سماعت کررہے ہیں۔

 واضح رہے کہ  یہ اپیل حکومت نے ہائیکورٹ کے اس فیصلے کے خلاف کر رکھی ہے جس میں حکومت سے کہا گیا تھا کہ بریگزٹ کا عمل شروع کرنے سے قبل تھریسا مے کی حکومت کو اس معاملے پر منظوری حاصل کرنا ہو گی۔

 عدالت نے مزید کہا تھا کہ یورپی یونین کے لزبن  معاہدے  کی شق نمبر 50 کواستعمال کرتے ہوئے یونین سے  اخراج پر مبنی  مذاکرات شروع کرنے کے اختیارات صرف حکومت کے پاس نہیں ہیں۔

  یاد رہے کہ  اس فیصلے نےبریگزٹ  کے حامیوں کو ناراض کر دیا تھا اور چند ایک اخبارات نے ججوں پر الزام لگایا تھاکہ وہ23 جون کے تاریخی ریفرنڈم کے تحت 52 فیصد افراد کے اس فیصلے کو سبوتاژکرنے کی کوشش کر رہے ہیں جنہوں نے یورپی یونین سے علیحدگی کا فیصلہ دیا تھا۔



متعللقہ خبریں