اٹلی:عوامی ریفرنڈم نے وزیراعظم رنزی کی مخالفت میں فیصلہ دے دیا،مستعفی ہونے کا اعلان

اٹلی میں وزیراعظم ماتیو رینزی نے آئین میں اصلاحات کے اپنے مجوزہ  منصوبے کی عوامی ریفرنڈم میں ناکامی کے بعد  مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے

623455
اٹلی:عوامی ریفرنڈم نے وزیراعظم رنزی کی مخالفت میں فیصلہ دے دیا،مستعفی ہونے کا اعلان

اٹلی میں وزیراعظم ماتیو رینزی نے آئین میں اصلاحات کے اپنے مجوزہ  منصوبے کی عوامی ریفرنڈم میں ناکامی کے بعد  مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

گزشتہ شب  ایک اخباری کانفرنس میں انھوں نے اپنے اس  فیصلے کا اعلان کیا۔

 اُن کا کہنا تھا کہ وہ اس نتیجے کی مکمل ذمہ داری لیتے ہوئے اپنا عہدہ چھوڑ رہے ہیں تاہم اصلاحات کے مخالفین کو اب واضح تجاویز پیش کرنی ہوں گی۔

 اطلاع کے  مطابق اصلاحات کی حمایت میں 42-46 فیصد ووٹ ڈالے گئے جبکہ ان کی مخالفت میں 54-58 فیصد ووٹ  پڑے ۔

وزیراعظم ماتیو رینزی نے اپنی اخباری  کانفرنس میں کہا کہ وہ   آج دوپہر کو  اپنی کابینہ کے اجلاس میں اراکین کو آگاہ کر کے صدر کے پاس اپنا استعفیٰ جمع کروا دیں گے۔

 یاد رہے کہ ماتیو رینزی ڈھائی سال تک اٹلی کے وزیراعظم رہے ۔

 توقع ہے کہ صدر اُن سے کہیں گے کہ وہ کم از کم آئندہ ماہ تک اپنی ذمہ داریاں نبھائیں جب تک پارلیمان اس سال کا بجٹ منظور نہیں کر لیتی۔



متعللقہ خبریں