بشارالاسد کو بر طرف کرنے کی شرط مسئلہ شام کے حل کی راہ میں رکاوٹ تشکیل دیتی ہے، روس

شام کے بحران   کے حل کے لیے   جاری مذاکرات کو 6 ماہ سے  زائد عرصے سے  ناقابل قبول شرائط کے ذریعے     بلاک کیا جا رہا ہے

623024
بشارالاسد کو بر طرف کرنے کی شرط مسئلہ شام کے حل کی راہ میں رکاوٹ تشکیل دیتی ہے، روس

روسی وزیر خارجہ  سرگئی لاوروف  نے شامی بحران کے  حل کے   لیے   شامی صدر بشارالاسد کو   ان کے عہدے سے ہٹانے  کی شرط       پیش کرنے  والوں پر 'مذاکرات کی راہ میں  روڑے اٹکانے' کی الزام تراشی کی ہے۔

اٹلی میں  خطاب کرنے والے  لاوروف کا کہنا تھا کہ " شام کے بحران   کے حل کے لیے   جاری مذاکرات کو 6 ماہ سے  زائد عرصے سے  ناقابل قبول شرائط کے ذریعے     بلاک کیا جا رہا ہے۔ "

انہوں نے ترکی میں مخالفین  کے  نمائندوں کے ساتھ فائر بندی کے حوالے سے     مذاکرات کیے جانے   پر مبنی خبروں کے بارے میں کہا کہ روس  کی جانب سے  شامی مخالفین کے ساتھ  کام کرنا ایک   حیرانگی    کی بات نہیں ہے۔  ہم نے اس مسئلے کے چھڑنے سے لیکر ابتک تمام تر طرفین سے  رابطہ رکھا ہے۔ اور نہ ہی مخالفین پر مذاکرات  کے دروازے   کبھی بند  کیے ہیں۔



متعللقہ خبریں