وکی لیکس کا نیا دھماکہ،جرمن اور امریکی ایجنسیوں کا بھانڈا پھوڑ دیا

وکی لیکس   نے امریکی  قومی سلامتی ایجنسی کی جرمنی میں   جاری سرگرمیوں میں ملوث  وفاقی   پارلیمانی کے تحقیقاتی کمیشن   کے بارے میں خفیہ دستاویز جاری کر دیئے ہیں

621995
وکی لیکس کا نیا دھماکہ،جرمن اور امریکی ایجنسیوں کا بھانڈا پھوڑ دیا

  وکی لیکس   نے امریکی  قومی سلامتی ایجنسی کی جرمنی میں   جاری سرگرمیوں میں ملوث  وفاقی   پارلیمانی کے تحقیقاتی کمیشن   کے بارے میں خفیہ دستاویز جاری کر دیئے ہیں۔

 بتایا گیا ہے کہ  ان دستاویز کو  وکی لیکس  نے اپنی ویب سائٹ پر جاری کیا ہے  جس میں  جرمن اور امریکی خفیہ ایجنسیوں کے درمیان   گٹھ جوڑ کا راز افشا٫ کیا گیا ہے ۔

 دستاویز کی  تعداد  2420 کے لگ بھگ ہے  جن میں  جرمنی کے بعض خفیہ اداروں    کا تحریری مواد  بھی شامل ہے۔

 وفاقی پارلیمانی   تحقیقاتی کمیشن   کے صدر پیٹرک سینز برگ  نے  جرمن ٹی وی چینل  ZDF سے گفتگو کے دوران اعتراف کیا  کہ   اس بارے میں  خبریں  مصدقہ ہیں جن کے اجرا سے  عدم   اعتماد اور بے چینی کی فضا پھیلے گی ۔

 واضح رہے کہ   وکی لیکس نے تقریباً ڈیڑھ سال قبل بھی این ایس اے سے متعلق کثیر تعداد میں خفیہ  راز افشا٫ کیے تھے  جن سے عالمی حلقوں    میں   ایک سنسنی پھیل گئی تھی۔

 



متعللقہ خبریں