واکس ویگن کا ملازمین نکالنے کا فیصلہ

بتا گیا ہے کہ واکس ویگن انتظامیہ اور مزدور یونین کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے کے تحت 2020 تک کمپنی کے 30 ہزار ملازموں کی چھانٹی کر دی جائے گی

613963
واکس ویگن کا ملازمین نکالنے کا فیصلہ

معروف موٹرساز کمپنی واکس ویگن آئندہ چار سالوں میں اپنے 30 ہزار ملازمین کو  فارغ کرے  گی۔

واکس ویگن انتظامیہ اور مزدور یونین کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے کے تحت 2020 تک کمپنی کے 30 ہزار ملازموں کی چھانٹی کر دی جائے گی۔

کار کنوں کی تعداد میں بڑے پیمانے پر یہ کمی کمپنی کو دوبارہ منافع بخش بنانے اور ڈیزل گاڑیوں میں مضر صحت دھوئیں کے مقررہ معیار سے زیادہ اخراج کے اسیکنڈل سے پہنچنے والے نقصان پر قابو پانے کی کوشش ہے۔

کئی مہینوں تک  مذاكرات کے بعد طے پانے والے اس سمجھوتے سے کمپنی کو اپنے اخراجات میں سالانہ تین ارب 90 کروڑ ڈالر کی بچت ہو گی۔

ملازمتوں میں دو تہائی کٹوتیاں امکانی طور پر واکس ویگن کے جرمنی میں موجود موٹر ساز کار خانوں میں کی جائیں گی  جبکہ باقی ماندہ ملازموں کی چھانٹی امریکہ اور برازیل کے کارخانوں سے ہو گی۔

کمپنی نے وعدہ کیا ہے کہ وہ بجلی سے چلنے والی اور ڈرائیور کے بغیر چلنے والی کاروں میں سرمایہ کاری کرے گی جس سے 9 ہزار نئی ملازمتیں پیدا ہو ں گی۔

دنیا کی اس بڑی موٹر ساز کمپنی کے دنیا بھر میں ملازموں کی تعداد تقریباً چھ لاکھ ہے۔

 



متعللقہ خبریں