میں مرکل کی صلاحیتوں کا قائل رہا ہوں: اوباما

امریکی صدر باراک اوباما نے گزشتہ  روز جرمن چانسلر انگیلا میرکل سے ملاقات سے قبل اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ جرمن عوام ،چانسلر مرکل کی  صلاحیتوں کے معترف رہیں اور قدر کریں

613290
میں مرکل کی صلاحیتوں کا قائل رہا ہوں: اوباما

امریکی صدر باراک اوباما نے گزشتہ  روز جرمن چانسلر انگیلا میرکل سے ملاقات سے قبل اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ جرمن عوام ،چانسلر مرکل کی  صلاحیتوں کے معترف رہیں اور قدر کریں۔

گزشتہ  روز اپنے دورِ صدارت کے آخری دورہ یورپ کے دوران برلن میں ایک انٹرویو میں اوباما نے کہا کہ دنیا میں جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے عدم مساوات کو کم کرنا ہو گا۔

 ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر ایسے اقدامات کی ضرورت ہے جن کے تحت معاشی تفریق میں کمی واقع ہو، کیونکہ  اسی طرح سے دنیا کا جمہوری ڈھانچہ قائم رہ سکتا ہے۔

جرمن نشریاتی ادارے اے آر ڈی اور جریدے ڈیر اشپیگل کو دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں صدر اوباما نے کہا کہ اگر عالمی اقتصادیات نے ان افراد کو نظرانداز کر دیا جو معاشی طور پر پیچھے رہ گئے ہیں تو اس سے عدم مساوات مزید بڑھے گی۔

 یاد رہے کہ صدر اوباما جنوری میں اپنی موجودہ مدتِ صدارت مکمل کر رہے ہیں تاہم، حالیہ انتخابات میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی غیرمتوقع جیت کے تناظر میں دنیا بھر میں متعدد امور پر امریکی موقف کے مستقبل پر سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں