امسال سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہونے والے مہاجرین کی تعداد 3200 رہی

امسال اٹلی پہنچنے والے مہاجرین کی تعداد ایک لاکھ چھیالیس ہزار تک پہنچ گئی ہے ۔

595741
امسال سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہونے والے مہاجرین کی تعداد 3200 رہی

 

 یورپ جانے  کے خواہشمند مزید  چودہ مہاجرین ہلاک ہو گئے ہیں ۔

اٹلی کے کھلے سمندر میں گشت کرنے والی کوسٹ گارڈ نے کشتیوں کے ذریعے یورپ جانے والے 2400 مہاجرین کو ڈوبنے سے بچا لیا ہے ۔ ان مہاجرین میں نومود بچے بھی شامل ہیں ۔  حالیہ چار دنوں میں بحیرہ روم سے  بچائے جانے والے مہاجرین کی تعداد 5700 تک پہنچ گئی ہے  جبکہ  اس سال کے آغاز سے لیکر ابتک اٹلی پہنچنے والے مہاجرین کی تعداد ایک لاکھ چھیالیس ہزار ہے ۔ بہتر زندگی گزارنے کی امید کیساتھ امسال  یورپ جانے کے خواہشمند 3200 مہاجرین سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہو چکے ہیں ۔

اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ سمندر کے راستے یورپ سفر کے دوران ہلاک ہونے والے مہاجرین کی تعداد 2016 میں ریکارڈ رہی ہے ۔



متعللقہ خبریں