مالٹا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ

طیارہ ٹیک آف کے کچھ دیر بعد ہی حادثے کا شکار ہوگیا۔ ائیر پورٹ حکام کی ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے میں یورپی یونین کی سرحدی ایجنسی کے اہلکار سوار تھے

596054
مالٹا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ

مالٹا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

طیارہ ٹیک آف کے کچھ دیر بعد ہی حادثے کا شکار ہوگیا۔ ائیر پورٹ حکام کی ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے میں یورپی یونین کی سرحدی ایجنسی کے اہلکار سوار تھے۔

تا ہم بعد میں اطلاع دی گئی ہے کہ یورپی یونین  کی خارجہ تعلقات اور سلامتی پالیسیوں کی  نمائندہ اعلی  فیڈریکا  موغارینی اس طیارے پر  سوار نہیں  تھیں۔

موغارینی نے  ٹویٹر  پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ  حادثے کا شکار ہونے والے   طیارے پر یورپی یونین کا جوئی عہدیدار موجود نہیں تھا اور اس  پرواز کا یورپی یونین سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

طیارہ لیبیا کے علاقے مصراطہ جا رہا تھا، حادثے کے بعد مالٹا ائیر پورٹ پر آنے اور جانے والی تمام پروازیں روک دی  گئی ہیں۔ 

 



متعللقہ خبریں