دیگر ممالک کے واقعات سے متعلق تاریخی جائزے پیش کرنا جرمن اسمبلی کا فریضہ نہیں ہے

جرمنی کی وفاقی اسمبلی میں 1915 کے واقعات سے متعلق آرمینی دعووں کے حامل بل پر رائے شماری  میں واحد منفی ووٹ دینے والی اسمبلی ممبر بیٹینا کُڈلا کو پارٹی کی طرف سے آئندہ سال کے انتخابات میں امیدوار نہیں دکھایا گیا

595293
دیگر ممالک کے واقعات سے متعلق تاریخی جائزے پیش کرنا جرمن اسمبلی کا فریضہ نہیں ہے

جرمنی کی وفاقی اسمبلی میں 1915 کے واقعات سے متعلق آرمینی دعووں کے حامل بل پر رائے شماری  میں واحد منفی ووٹ دینے والی اسمبلی ممبر بیٹینا کُڈلا کو پارٹی کی طرف سے آئندہ سال کے انتخابات میں امیدوار نہیں دکھایا گیا۔

بیٹینا کُڈلا لائپزنگ شہر میں عام انتخابات کے لئے براہ راست اسمبلی ممبران کی تعیناتی سے متعلق اجلاس میں لائپزنگ  نورڈ کے علاقے سے دوبارہ اسمبلی ممبر منتخب ہونے کے لئے امیدوار کھڑی ہوئیں۔

تین رقیبوں سے مقابلے کے پہلے راونڈ میں کُڈلا نے 126 میں سے 36 ووٹ حاصل کئے۔

تاہم کڈلا کی جگہ سابق اولمپکس چیمپئین 48 سالہ جینز لہمین براہ راست اسمبلی ممبر امیدوار منتخب ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ کُڈلا نے وفاقی اسمبلی  میں 2 جون کو آرمینی دعووں کی حمایت کے لئے تیار کردہ بل پر رائے شماری میں اپنا ووٹ بل کے خلاف استعمال کیا تھا۔

موجودہ رائے شماری کے بعد اپنے بیان میں کُڈلا نے کہا ہے کہ دیگر ممالک کے واقعات سے متعلق تاریخی جائزے پیش کرنا جرمن اسمبلی کا فریضہ نہیں ہے۔



متعللقہ خبریں