ہٹلر کا آبائی مکان گرانے کا فیصلہ

آسٹریا کی حکومت نے ایڈولف ہٹلر کا آبائی  گھر گرانے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ اس وقت ایک گیسٹ ہاوس کے طور پر استعمال ہو رہا ہے

591804
ہٹلر کا آبائی مکان گرانے کا فیصلہ

آسٹریا کی حکومت نے ایڈولف ہٹلر کا آبائی  گھر گرانے کا فیصلہ کیا ہے

 یہ گھر ایک عرصہ تک بطور گیسٹ ہاؤس استعمال ہوتا رہا اور اس وقت ماہانہ پانچ ہزار تین سو ڈالر کرائے پر ہے ۔

حکومت نے اس تین منزلہ عمارت کو حاصل کرنے کی متعدد کوششیں کیں لیکن گھر کی مالکن نے انکار کردیا۔

 ہٹلر کے  آبائی گھر کے مستقبل سے متعلق بحث کے زور پکڑنے کے بعد اسے گرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

توقع کی جا رہی ہے کہ آسٹریا کی پارلیمان جلد ہی اس مکان کا قبضہ اس کی مالکن سے لینے کا قانون منظور  کرے گی۔

 وزیر داخلہ ولف گینگ سوبوتکا نے ماہرین کی ٹیم کو بتایا کہ حکومت نے اس گھر کو منہدم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس اقدام کا مقصد اسے نیو نازیوں کا مرکز بننے سے بچانا ہےاور یہاں بنائی جانے والی نئی عمارت انتظامی امور یا پھر فلاحی کاموں کے لیے استعمال میں لائی جائے گی۔

 



متعللقہ خبریں