ایردوان ۔ پوتن ملاقات کی روسی میڈیا میں وسیع بازگشت
روسی خبر وں کے چینلز نے 24 نومبر کو رونما ہونے والے طیارے کے بحران کے بعد ترکی کے پہلے دورے کی صبح سے ہی استنبول سے برائے راست کوریج دینی شروع کر دی
587288
ترک اور روسی صدور کی ملاقات کی روسی ذرائع ابلاغ میں وسیع بازگشت سنائی دی ہے۔
روسی خبر وں کے چینلز نے 24 نومبر کو رونما ہونے والے طیارے کے بحران کے بعد ترکی کے پہلے دورے کی صبح سے ہی استنبول سے برائے راست کوریج دینی شروع کر دی ۔ اسی طرح آج کے اخبارات کے سر ورق پر بھی اسی حوالے سے خبریں شائع ہوئیں۔ جن میں دونوں سربراہان کے درمیان طے پانے والے معاہدوں اور مثبت پیش رفت کا تفصیلی طور پر ذکر کیا گیا
روس سے 60 کے قریب اخباری نمائندو ں نے ترکی آنے کے لیے ویزے ایشو کروائے تھے۔