کینیڈا میں اسکارف اوڑھنے والی خاتون نے قانونی جنگ جیت لی

ہماری عدالت مدعی رانیہ الول کے احساسات  کو سمجھتی  ہے اور ان کے ساتھ روا رکھے گئے سلوک پر ہمیں افسوس ہے۔ ولبورڈ ڈیکاری

584790
کینیڈا میں اسکارف اوڑھنے والی خاتون نے قانونی جنگ جیت لی

کینیڈا میں اسکارف اوڑھنے والی خاتون نے قانونی جنگ جیت لی ہے۔

کیوبیک صوبائی ہائی کورٹ نے اسکارف اوڑھنے کی وجہ سے ایک مسلمان خاتون کے دعوے کو قبول نہ کرنے والے جج کو قصوروار ٹھہرایا ہے۔

کیوبیک ہائی کورٹ کے جج ولبورڈ ڈیکاری نے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جج الیانا مارینگو کے روّیے کی کوئی قانونی بنیاد موجود نہیں ہے۔ ہماری عدالت مدعی رانیہ الول کے احساسات  کو سمجھتی  ہے اور ان کے ساتھ روا رکھے گئے سلوک پر ہمیں افسوس ہے۔

ڈیکاری نے رانیہ کے اسکارف کے خلاف درج کروائے گئے اعتراضات  کو اس سے قبل کینیڈا سپریم کورٹ کی طرف سے بھی مسترد کئے جانے کی یاد دہانی کروائی ۔

رانیہ نے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسکارف سے متعلق منفی روّیے کو غلط سمجھنے والے کسی  جج کے بیان کو سننا میرے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔



متعللقہ خبریں