جرمنی میں دوبارہ تحریکی کاروائی

پوٹسڈیم کا علاقہ ایسا نہیں ہے، یہ چند سر پھروں کی تحریکی کاروائی ہے۔ جان جیکب

581416
جرمنی میں دوبارہ تحریکی کاروائی

 

جرمنی میں دوبارہ تحریکی کاروائی کی گئی۔

صوبہ بریڈن برگ سے منسلک شہر  پوٹسڈیم  میں واقع الفاروق مسجد  کے سامنے نامعلوم افراد کی طرف سے سور کا سر پھینکا گیا۔

پوٹسڈیم پولیس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق مسجد کے قریب رہائش پذیر ایک عورت نے مسجد کے سامنے سور  کا سر دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔

 پولیس نے جائے وقوعہ کی تحقیق کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ واقعے سے متعلق "اعتقادات اور دینی  اقلیتوں کی توہین" کے تحت تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پوٹسڈیم کے بلدیہ مئیر جان جیکب نے واقعے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ "پوٹسڈیم کا علاقہ ایسا نہیں ہے، یہ چند سر پھروں کی تحریکی کاروائی ہے"۔



متعللقہ خبریں