ہنگری: ریفرنڈم میں  عوامی شرکت کی شرح 50 فیصد سے کم

عوامی رائے کے نتائج اہمیت کے حامل ہیں اور اس کے مطابق آئین میں تبدیلی کرنے کی ضرورت ہے۔ وکٹر اوربان

581688
ہنگری: ریفرنڈم میں  عوامی شرکت کی شرح 50 فیصد سے کم

ہنگری ، یورپی یونین کے کوٹوں کے دائرہ کار میں اپنے حصے میں آنے والے ایک ہزار 294 مہاجرین کو قبول کرنے   کے لئے رضا مند نہیں ہے۔

اس سلسلے میں  کروائے جانے والے ریفرنڈم میں  عوامی شرکت کی شرح 50 فیصد سے کم رہنے کی وجہ سے  ریفرنڈم کو ناقابل قبول  قرار دے دیا گیا ہے۔

ہنگری قومی انتخابی کمیشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق   ریفرنڈم میں عوامی  شرکت کی شرح 43.29  فیصد تک رہی۔

ریفرنڈم میں ووٹ استعمال کرنے والے ووٹروں کی تعداد کے رجسٹرڈ ووٹروں کی 50 فیصد  سے کم ہونے کی وجہ سے ریفرنڈم کو ناقابل قبول قرار دے دیا گیا ہے۔

اس دوران غیر سرکاری نتائج کے مطابق بیلٹ بکسوں سے نکلنے والے ووٹوں میں سے نفی میں استعمال کئے گئے ووٹ اکثریت میں ہیں۔

واضح رہے کہ ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان نے اس سے قبل اپنے بیان میں کہا تھا کہ "ریفرنڈم میں  مثبت ووٹوں کی تعداد زیادہ ہونے پر وہ مستعفی ہو جائیں گے"۔

اوربان نے حالات میں ہونے والی پیش رفتوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی رائے کے نتائج اہمیت کے حامل ہیں اور اس کے مطابق آئین میں تبدیلی کرنے کی ضرورت ہے۔

اوربان  نے ہجرت کو "زہر" اور مہاجرین کو "سکیورٹی کے لئے خطرہ " قرار دیا تھا اور وہ عوامی رائے کی وجہ سے منقسم ہونے والی حزب اختلاف کو اچھی طرح سے کمزور کرنے اور یورپی یونین میں موئثر مقام حاصل کرنے کا ہدف رکھتے ہیں۔

تاہم عوامی رائے کے نتائج کی کوئی آئینی پابندی موجود نہیں ہے کیونکہ  یورپی یونین کے سمجھوتے مہاجرین کے کوٹے جیسے موضوعات میں اختیارات برسلز کو دے رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں