آئندہ کا روسی لیڈر نوجوان اور تجربہ کار ہونا چاہیے، روسی صدر

صدر روس ولا دیمر پوتن نے دورہ چین کے دوران اخباری نمائندوں کو اہم بیانات دیے ہیں

565571
آئندہ کا روسی لیڈر نوجوان اور تجربہ کار ہونا چاہیے، روسی صدر

روسی  صدر   ولادیمر  پوتن   کا کہنا ہے کہ  ان کے بعد   آنے والا   روسی لیڈر "نوجوان لیکن  تجربہ کار" ہونا  چاہیے۔

جی۔20  سربراہی   اجلاس کے  لیے  عوامی جمہوریہ   چین    میں موجود   پوتن  نے   سن 2018 میں منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات   کے بارے میں سوالات  کاجواب  دیتے ہوئے بتایا کہ    آیا کہ وہ امیدوار کھڑے ہوں گے سوال کا جواب دینا قبل از وقت ہو گا لیکن  میں یہ ضرور  کہوں گا  کہ روسی رہنما "نوجوان لیکن  تجربہ   کار " ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ   اسوقت   ہماری اولیت     کا معاملہ   آئندہ ماہ  کے عام انتخابات    ہے ، جس کے بعد مزید  دو سال کا عرصہ موجود ہے۔

لہذا  سن 2018 کے صدارتی انتخابات میں میری  امیدواری  کے حوالے سے کوئی جواب دینا    قبل از وقت ہو گا، ویسے بھی میں نے اس  کے حوالے سے  تا حال کوئی فیصلہ  نہیں کیا۔



متعللقہ خبریں