اٹلی میں 6.2 شدت کا زلزلہ، 267 افراد ہلاک 400 زخمی

اٹلی میں گزشتہ روز آنے والے 6.2 شدت کے زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 267 ہو گئی ہے جب کہ 400 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

559638
اٹلی میں  6.2 شدت کا زلزلہ، 267 افراد ہلاک  400  زخمی

اٹلی میں گزشتہ روز آنے والے 6.2 شدت کے زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 267 ہو گئی ہے جب کہ 400 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ 

اٹلی کے وسطی علاقوں میں گزشتہ روز آنے والے 6.2 شدت کے زلزلے کا مرکز جنوب مشرقی شہر پیروگیا سے 76 کلو میٹر دور تھا اور زمین میں اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔ اٹلی میں آنے والے زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 247 ہو چکی ہے جب کہ درجنوں افراد زخمی اور بیسیوں لاپتہ ہیں، اس کے علاوہ کئی دیہات بھی ملبے کے ڈھیر بن چکے ہیں۔

اٹلی کے وزیراعظم میتیو رینزی نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور کہا کہ کسی شہر اور گاؤں کو اس آفت میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور انھوں نے امدادی ٹیموں کے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ لاپتہ افراد کی تلاش کا کام تیز کیا جائے اور اسپتالوں میں زخمیوں کو تمام تر طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ اٹالین حکام کے مطابق سب سے زیادہ 6 ہلاکتیں اکومولی کے علاقے میں ہوئیں جب کہ پیسکارا ڈیل ٹورنٹو نامی گاؤں مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ ۔

اس قدرتی آفت کیوجہ سے ملک بھر میں  پرچم سر نگوں ہیں ۔



متعللقہ خبریں