ناروے:صنف نازک کےلیے بھی فوجی تربیت لازمی

ناروے کی اسمبلی کے اس فیصلے کی رو سے 19 سال مکمل کرنے والی تمام دوشیزائیں مردوں کی طرح فوج  میں جائیں گی اور لازمی تربیت حاصل کریں گے

559842
ناروے:صنف نازک کےلیے بھی فوجی تربیت لازمی

ناروے میں اب خواتین کو بھی لازمی فوجی تربیت مکمل کرنا ہوگی ۔

 اس فیصلے کی رو سے 19 سال مکمل کرنے والی تمام دوشیزائیں مردوں کی طرح فوج  میں جائیں گی اور لازمی تربیت حاصل کریں گے۔

 یہ قانون سن 2013 میں  ایوان سے منظور ہوا تھا جس پر عمل درآمد  اب  شروع ہوگا   ۔

یہ بھی بتایا گیا ہےکہ  مرد اور خواتین   فوجی  مشترکہ بیرکوں  میں قیام کریں گے۔

 ناروے کےلیے یہ کوئی انوکھی بات نہیں کیونکہ  40 سال سے  ناروے  کی خواتین  رضا کارانہ طور پر  فوج میں خدمات  دے رہی ہیں جبکہ  ملکی تاریخ میں  5 میں سے 4 وزرائے دفاع بھی خواتین تھیں۔



متعللقہ خبریں