ہم  برطانیہ  کو مہلت دے سکتے ہیں۔ اینگیلا مرکل

یورپی یونین کے دیگر رکن ممالک کے مستقبل میں جرمنی کے ساتھ اپنے تعلقات کو شکل دینے  سے متعلق کوئی فیصلہ کرنے کے لئے سب سے پہلے اس ملک سے  علیحدگی کے عمل کا سرکاری طور پر شروع ہونا ضروری ہے۔ مرکل

558844
ہم  برطانیہ  کو مہلت دے سکتے ہیں۔ اینگیلا مرکل

جرمن چانسلر اینگیلا مرکل نے  کہا ہے کہ یورپی یونین سے علیحدگی کا فیصلہ کرنے کے بعد مستقبل میں یونین کے ساتھ تعلقات کی نوعیت کو حتمی شکل دینے کے لئے ہم  برطانیہ  کو مہلت دے سکتے ہیں۔

ایستونیا کے دارالحکومت تالین کے سرکاری دورے کے دوران  ایستونیا کے وزیر اعظم تاوی روئیواس کے ساتھ ملاقات کے بعد مرکل نے پریس کے لئے بیانات جاری کئے۔

یورپی یونین سے علیحدگی کے فیصلے کے بعد برطانیہ کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے مرکل نے کہا کہ  یورپی یونین کے دیگر رکن ممالک کے مستقبل میں جرمنی کے ساتھ اپنے تعلقات کو شکل دینے  سے متعلق کوئی فیصلہ کرنے کے لئے سب سے پہلے اس ملک سے  علیحدگی کے عمل کا سرکاری طور پر شروع ہونا ضروری ہے۔

مرکل نے کہا کہ یورپی یونین  اس وقت جس عمل سے گزر رہی ہے اس میں ، باقی رہ جانے والے یورپی یونین  کے 27 اراکین کے درمیان ایک نئے توازن کے فروغ کے لئے ہم ایک دوسرے کے موقف کو سننے، سمجھنے اور ایک دوسرے سے سیکھنے کے مرحلے میں ہیں"۔

اٹلی میں زلزلے پربھی  مرکل  نے  افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ جرمنی اٹلی کی ہر طرح کی مدد کرنے کے لئے تیار ہے۔

ایستونیا کے وزیر اعظم  روئیواس نے بھی جرمنی کے یورپ میں ادا کردہ کردار کی اہمیت کی طرف توجہ مبذول کروائی۔

انہوں نے کہا کہ ایستونیا یورپ کے مسائل کے حل میں جرمنی کے فیصلوں کے ساتھ تعاون کرتا ہے ۔

وزیر اعظم تاوی روئیواس  نے کہا کہ ہمیں جرمنی سے مشابہہ یورپ کی ضرورت ہے ۔ یورپ کو آزاد اور حدود سے آزاد رہنا چاہیے۔



متعللقہ خبریں