جرمنی میں نسل پرست جرائم میں مسلسل اضافہ
جرمنی میں فیڈرل سیکورٹی ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں نسل پرستوں نے 6 ہزار 548 جرم کیے
جرمنی میں نسل پرستوں کے جرائم میں اضافہ بدستور جاری ہے۔
این ایسی و دہشت گرد تنظیم کے قاتلانہ حملے، مساجد کی بے ادبی ، پناہ گزینوں کی رہائش گاہوں کو نذرِ آتش کرنے کی طرح کے نسل پرست حملے باعث توجہ ہیں۔
جرمنی میں فیڈرل سیکورٹی ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں نسل پرستوں نے 6 ہزار 548 جرم کیے۔
گزشتہ برس کے اسی دور انیے میں سر زد کردہ جرائم کی تعداد 5 ہزار 496 تھی۔
'بھیٹریے کی واپسی ' نامی نمائش کے ذریعے جرمنی میں ہر گزرتے دن مزید طاقت پکڑنے والی نسل پرستی پر توجہ مبذول کرانے کے زیر مقصد جرمن مصور اوپولوسکا کا کہنا ہے کہ کہیں زیادہ بڑی تعداد میں انسانوں کو اس معاملے پر اپنی حساسیت کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
انہوں نے بتایا کہ سن 1990 سے ابتک جرمنی میں تقریباً 180 نسل پرستی کے حوالے سے قتل ہوئے۔ علاوہ ازیں دہشت گردی کاخوف غیر ملکی دشمنی میں اضافہ کر رہا ہے۔