فرانس:بار میں آتشزدگی کا واقعہ،13 ہلاک 6 زخمی

فرانس کے شہر روئیں کے  ( ROUEN) ایک بار میں آتشزدگی کے نتیجے میں تیرہ افراد ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے ہیں

546068
فرانس:بار میں آتشزدگی کا واقعہ،13 ہلاک 6 زخمی

فرانس کے شہر روئیں کے  ( ROUEN) ایک بار میں آتشزدگی کے نتیجے میں تیرہ افراد ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے ہیں۔

 پولیس نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا  جب  بار کے تہہ خانے میں  سالگرہ کی تقریب منائی جا رہی تھی۔

ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ آگ بھڑکنے کی وجہ کیک پر آویزاں موم بتی  تھی  اور بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ موم بتی  کی لو کی وجہ سے تہہ خانے کی چھت پر پولیسٹرین نے آگ پکڑ لی اور یوں اچانک  کمرے میں آگ لگ گئی جہاں سالگرہ منائی جا رہی تھی۔

 



متعللقہ خبریں