کروشیا میں قبل از وقت انتخابات کروانے کا فیصلہ

وشیائی وزیراعظم تیہومیر اوریسکووچ کی پانچ ماہ چلنے والی حکومت پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کا شکار ہو گئی تھی۔ اوریسکووچ  کا حکومتی اتحاد بھی انتشار کا شکار ہو چکا ہے

531026
کروشیا میں قبل از وقت انتخابات کروانے کا فیصلہ

کروشیا میں جاری  سیاسی بحران کی وجہ سے   گیارہ  ستمبر بروز اتوار قبل از وقت انتخابات کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کروشیائی وزیراعظم تیہومیر اوریسکووچ کی پانچ ماہ چلنے والی حکومت پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کا شکار ہو گئی تھی۔ اوریسکووچ  کا حکومتی اتحاد بھی انتشار کا شکار ہو چکا ہے۔

 رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق سمتبر کے الیکشن میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی جیت واضح دکھائی دیتی ہے۔ اوریسکووچ اپنی قدامت پسند سیاسی جماعت کروشین ڈیموکریٹک یونین (HDZ) کی قیادت سے بھی دستبردار ہو چکے ہیں۔

کروشیا میں   قائم ہونے والی مخلوط حکومت میں پیدا ہونے والے شدید اختلافات کی وجہ سے   وزیراعظم  پارلیمنٹ میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے۔



متعللقہ خبریں