یونان :یورپ جانے کا جھانسہ دینے والا پاکستانی گروہ گرفتار

بتایا گیا ہے کہ  غیر قانونی طریقوں سے پناہ گزینوں کے  بھیس میں   یورپ جانے کے خواہشمند افراد کے  اہل خانہ سے تاوان طلب کرنے  والے اس گروہ    کے چھہ افراد کو گرفتار کر  لیا جن میں چار پاکستانی بھی شامل ہیں

529005
یونان :یورپ جانے کا جھانسہ دینے والا پاکستانی گروہ  گرفتار

یونان  میں  پناہ گزینوں کو اغوا کرتے ہوئے  تاوان طلب  کرنے والے   ایک گروہ کو گرفتار کرلیا گیا ۔

 بتایا گیا ہے کہ  غیر قانونی طریقوں سے پناہ گزینوں کے  بھیس میں   یورپ جانے کے خواہشمند افراد کے  اہل خانہ سے تاوان طلب کرنے  والے اس گروہ    کے چھہ افراد کو گرفتار کر  لیا جن میں چار پاکستانی بھی شامل ہیں۔

 اس گروہ کی مخبری تاوان کی ادائیگی کے بعد رہائی پانے والے 3 پاکستانی شہریوں نے  یونانی  پولیس کو دی جنہوں نے تھیسالونیکی   شہر  کے قریب ایک  یونانی  شہری   کے  فارم ہاوس   پر  چھاپہ مارتے ہوئے 5 دیگر پاکستانیوں کو بھی  رہا کروا لیا ۔

 



متعللقہ خبریں