یوکرین کریمیائی تاتاروں کا مقروض ہے:پوروشینکو
یوکرین کے صدر پیترو پوروشینکو نے کہا ہے کہ یوکرین کی علاقائی سالمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم کریمیا کی نیم خود مختاری کی تائید کرتے ہیں
528339
یوکرین کے صدر پیترو پوروشینکو نے کہا ہے کہ یوکرین کی علاقائی سالمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم کریمیا کی نیم خود مختاری کی تائید کرتے ہیں۔
پوروشینکو نے" کریمیا ۔ایک مزاحمت" نامی دستاویزی فلم کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کے دوران کہا کہ کریمیا پر روسی قبضہ ایک جابرانہ حرکت ہے ۔
یوکرینی صدر نے کہا کہ حکومت یوکرین کریمیائی تاتاروں کی مقروض ہے جنہیں نیم خود مختاری کافی عرصے پہلے دے دینی چاہیئے تھی ۔