اٹلی:ٹرین تصادم میں ہلاکتوں کی تعداد 25 ہو گئی

اٹلی کے جنوب میں دو ٹرینوں میں تصادم کے نتیجے میں 25افراد ہلاک اور 43 زخمی ہوگئے ہیں جبکہ امدادی ٹیمیں پھنسے افراد کو نکلانے میں مصروف ہیں

528170
اٹلی:ٹرین تصادم میں ہلاکتوں کی تعداد 25 ہو گئی

اٹلی میں دو مسافر ٹرینوں کے تصادم  کی وجہ سے  ہلاک ہونے والوں کی تعداد 25 ہو گئی ہے۔

ریل گاڑیاں ساحلی شہر بری اور بارلیٹا کے درمیان جانیوالی ایک ہی پٹری پر سفر کر رہی تھیں۔

ذرائع کے مطابق، اٹلی کے جنوب میں دو ٹرینوں میں تصادم کے نتیجے میں 25افراد ہلاک اور 43 زخمی ہوگئے ہیں۔

امدادی  ٹیمیں آندریا کے قصبے کے قریب ٹرین کی تباہ شدہ  بوگیوں میں پھنسے مسافروں کو نکالنے میں مصروف ہیں، جبکہ  بوگیوں  سے نکالے جانیوالے افراد میں ایک بچہ بھی شامل ہے جسے جہاز کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حکام نے صورتحال کو سنگین قرار دیتے ہوئے عوام سے خون کے عطیات دینے کی اپیل کردی ہے۔  بتایا گیا ہےکہ  یہ حادثہ ممکنہ انسانی غلطی کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔



متعللقہ خبریں