اٹلی  میں دو مسافرٹرینوں کے تصادم کے نتیجے میں دس افراد ہلاک

پولیس کے مطابق ملک کے جنوبی حصےمیں کوراٹو اوراَندریا نامی شہروں کے درمیان یہ حادثہ سنگل ٹریک پر ہوا۔حادثہ کی فضا سے لی جانے والی تصاویر میں آمنے سامنے سے ٹکرانے والی ان ٹرینوں کی بوگیاں ایک دوسرے میں دھنسی ہوئی اور ریلوے ٹریک کے دونوں جانب ملبہ موجود ہے

527915
اٹلی  میں دو مسافرٹرینوں کے تصادم کے نتیجے میں دس افراد ہلاک

اٹلی کے  جنوب  میں باری  شہر   میں دو مسافر ٹرینیں آپس میں ٹکرانے کی وجہ سے کم از کم 10 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

 پولیس کے مطابق ملک کے جنوبی حصے میں کوراٹو اور اَندریا نامی شہروں کے درمیان یہ حادثہ سنگل ٹریک پر ہوا۔

حادثہ کی فضا سے لی جانے والی تصاویر میں آمنے سامنے سے ٹکرانے والی ان ٹرینوں کی بوگیاں ایک دوسرے میں دھنسی ہوئی اور ریلوے ٹریک کے دونوں جانب ملبہ بکھرا نظر آ رہا ہے۔

حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

                           

                                                                                   



متعللقہ خبریں