آج اسپین کی جمہوری تاریخ کے بارہویں  عام انتخابات ہو رہے ہیں

عبوری وزیراعظم ماریانو راخوئے کی جماعت پاپولر پارٹی زیادہ نشستیں حاصل کر سکتی ہے لیکن وہ حکومت سازی کی پوزیشن میں نہیں ہو گی۔ قدامت پسند پاپولر پارٹی کو سوشلسٹ پارٹی اور بائیں بازو کے نئے انتخابی اتحاد یونیڈوس پوڈیموس کے سخت مقابلے کا سامنا ہے

518553
آج اسپین کی جمہوری تاریخ کے بارہویں  عام انتخابات ہو رہے ہیں

آج اسپین کی جمہوری تاریخ کے بارہویں  عام انتخابات ہو رہے ہیں۔

یہ رواں برس کے دوران ہونے والے دوسرے عام انتخابات ہیں۔ رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق آج کے انتخابات بھی سیاسی جمود کو توڑنے میں ناکام رہیں گے۔

عبوری وزیراعظم ماریانو راخوئے کی جماعت پاپولر پارٹی زیادہ نشستیں حاصل کر سکتی ہے لیکن وہ حکومت سازی کی پوزیشن میں نہیں ہو گی۔ قدامت پسند پاپولر پارٹی کو سوشلسٹ پارٹی اور بائیں بازو کے نئے انتخابی اتحاد یونیڈوس پوڈیموس کے سخت مقابلے کا سامنا ہے۔

 ہسپانوی پارلیمنٹ کا ایوانِ زیریں 350 نشستوں کا حامل ہے اور حکومت سازی کے لیے 176 ارکان درکار ہیں۔  



متعللقہ خبریں