برطانوی عوام نے یورپی یونین کو خیر باد کہہ دیا

برطانیہ میں ہونے والے تاریخی ریفرنڈم میں یورپی یونین سے علیحدگی کے حامیوں کو فتح کو حاصل ہوئی ہے جنہوں نے 52 فیصد ووٹ حاصل کیے

517109
برطانوی عوام نے یورپی یونین کو خیر باد کہہ دیا

برطانیہ میں ہونے والے تاریخی ریفرنڈم میں یورپی یونین سے علیحدگی کے حامیوں کو فتح کو حاصل ہوئی ہے۔

برطانوی نشریاتی اداروں کے مطابق علیحدگی کے حق میں 52 فیصد ووٹ آئے ہیں۔

سامنے آنے والے نتائج میں برطانیہ کو یورپی یونین کا حصہ رہنے کے حق میں دیے گئے ووٹ کی شرح 48 فیصد کے  قریب رہی۔

گزشتہ  روز  ہونے والے اس ریفرنڈم میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح کو بھی تاریخی قرار دیا جا رہا ہے جس میں ماضی کے مقابلے میں رائے دہندگان کی زیادہ تعداد شریک ہوئی۔

یورپی یونین میں رہنے یا اس سے علیحدہ ہونے کے سوال پر کروایا گیا  ریفرنڈم ، برطانیہ کے اقتصادی مستقبل، خودمختاری و سلامتی اور  ہجرت کے نظام کے حوالے سے خاصا اہمیت کا حامل تھا۔

برطانیہ کے انتخابی کمیشن نے ایک بیان میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 72٫2 فیصد بتائی ہے۔

علیحدگی کی حامی مہم کے رہنما نائیجل فراج پہلے ہی یہ کہہ کر فتح کا اعلان کر چکے ہیں کہ 23 جون برطانوی تاریخ میں "یوم آزادی" ہوگا اور  انہوں  نے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔

 

 



متعللقہ خبریں