روس میں دو کشتیاں الٹنے سے 14 بچے جان بحق
کیمپ میں تربیت اور کشتی کی سیاحت کا بندوبست کرنے والے ہوٹل کے منیجر اور نائب منیجر کو سیکورٹی کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے کے جواز میں گرفتار کر لیا گیا ہے
514466
روس میں دو کشتیوں کے اُلٹنے سے 14 بچے ہلاک ہو گئے۔
یہ واقع قاریلیا خود مختار جمہوریہ کی ایک جھیل میں پیش آیا۔
ماسکو سے قاریلیا علاقے کے ایک کیمپ کو جانے والے 47 بچے اور 4 بالغاں سیامور زیرو جھیل میں کشتی رانی کرنے لگے ، تا ہم اس دوران طوفان پھوٹنے پر دو کشتیاں اُلٹ گئیں۔ جس سے 12 تا 14 سال کے 14 بچے ڈوبتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔
لائف جیکٹ پہننے والے بچے ہی محفوظ رہ سکے۔
اس واقع کے بعد کیمپ میں تربیت اور کشتی کی سیاحت کا بندوبست کرنے والے ہوٹل کے منیجر اور نائب منیجر کو سیکورٹی کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے کے جواز میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔