بیلجیئم: ملک بھر میں چھاپے،درجنوں افراد زیر تفتیش

بیلجیئم  میں  دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے سلسلے میں  40 مقامات پر چھاپوں کے دوران 12 افراد کو گرفتار کیا گیا

513442
بیلجیئم: ملک بھر میں چھاپے،درجنوں افراد زیر تفتیش

بیلجیئم  میں  دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے سلسلے میں  12 افراد  گرفتار کیے گئے۔

 دوروز کے دوران پولیس نے  ملک بھر کے 40 مقامات پر چھاپے مارے اور  درجنوں افراد کو تفتیشی عمل میں شامل کیا ۔

 ان چھاپوں میں کسی قسم  کا بارودی مواد یا اسلحہ برآمد نہیں ہوا ۔

  مقامی ذرائع ابلاغ  میں یہ  افواہ گردش کررہی  ہے   کہ   یورو کپ میں بیلجیئم کی  فٹ بال ٹیم   کے میچ کے دوران   حملہ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ برسلز میں اس سال 2 مارچ کو ہونے والےدو حملوں میں  32 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

 



متعللقہ خبریں