کریمیا کے روس سے الحاق کے بعد 15 ہزار تاتار باشندے لاپتہ ہوچکے ہیں۔ ڈپٹی اسپیکر کریمیا

انہوں نے کہا کہ لاپتہ ہونے والے تاتار باشندوں  کی بعد میں لاشیں  برآمد ہوئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل اغوا کیے جانے والے تاتار باشندے  ایروین   ابراہیموف   نے  سیاست میں نیا نیا قدم رکھا تحا کہ  ان کو اغوا کرلیا گیا۔

510499
کریمیا کے روس سے الحاق کے بعد 15 ہزار تاتار باشندے  لاپتہ ہوچکے ہیں۔ ڈپٹی اسپیکر کریمیا

کریمیا  تاتار قومی اسمبلی  کےڈپٹی  اسپیکر  ناری مین  جیلاوف  نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے    کریمیا کا الحاق کیے جانے کے بعد سے  15 ہزار تاتار باشندے لاپتہ ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  کریمیا کا الحاق کرنے کے بعد  متعدد کریمیا تاتا ر باشندوں کو اغوا کرلیا گیا  جبکہ  کئی ایک باشندے لاپتہ ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاپتہ ہونے والے تاتار باشندوں  کی بعد میں لاشیں  برآمد ہوئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل اغوا کیے جانے والے تاتار باشندے  ایروین   ابراہیموف   نے  سیاست میں نیا نیا قدم رکھا تحا کہ  ان کو اغوا کرلیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ  ان کے اغوا کرنے کا مقصد ان کو سیاست سے دور رکھنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماہ مئِ میں اغوا کیے جانے والے ابراہیموف  کی گاڑی  ان کے گھر  کے قریب ہی سے  برامد ہوئی ہے جبکہ ان  کے پولیس کے جانب لے  جانے کے بارے میں  ویڈیو بھی موجود ہے۔

روسی عدلیہ نے   اس سلسلے میں تحقیقات  کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔



متعللقہ خبریں